سلمان کی سونم سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل، طلبہ کو گھر لوٹنے کا مشورہ

جمعہ 24 جولائی 2026 18:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کردی جبکہ طلبہ کو بھی گھر لوٹنے کا مشورہ دے دیا۔ سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہاکہ طلبہ ہماری پہلی ترجیح ہیں، چاہے وہ تعلیم ہو یا سیکیورٹی، اس لئے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے، اس لیے تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ واپس اپنے گھروں اور والدین کے پاس لوٹ جائیں۔سونم وانگچک کو مخاطب کرتے ہوئے سلمان نے محبت بھرے انداز میں لکھا، بس بہت ہو گیا بھائی، اسے مزید مت بڑھائو، اپنی طاقت کسی اور دن کیلئے بچا کر رکھو اور کچھ کھا لو۔ اگر چاہو تو میں تمہیں اپنے گھر سے کھانا بھیج دیتا ہوں۔