سلوویانسک شہر پر روسی فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوئے، یوکرینی صدر

جمعہ 24 جولائی 2026 20:55

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2026ء) یوکرائنی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ سلوویانسک شہر پر روس کے فضائی حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق کیف اور چرنیہیو میں بھی میزائل اور ڈرون حملوں سے بڑے پیمانے پر بجلی متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرائن نے روس کے کیروف ریجن میں فوجی کارخانے اور تیل کے ذخیرے پر حملے کیے۔ مقامی گورنر کے مطابق کیروف پر یوکرینی میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔روسی وزارت دفاع کے مطابق خارکیف کے دو دیہات پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے یوکرینی بحریہ کے 27 جہازوں کو نشانہ بنایا۔