ظ*معمر رانا کو رومانوی منظر کی ہدایات دینے کی ویڈیو وائرل ، تنقید کی زد میں

ہفتہ 25 جولائی 2026 17:10

×کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2026ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ہدایت کار سنگیتا اپنی نئی فلم مکھو کے ذریعے فلم سازی میں واپس آئی ہیں، اس فلم میں صائمہ نور، میرا اور معمر رانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم کے سیٹ کی مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، حال ہی میں ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں سنگیتا، معمر رانا کو ایک رومانوی منظر کی ہدایات دیتی دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔کئی صارفین نے ہدایات کے انداز پر تنقید کرتے ہوئے اسے غیر ضروری قرار دیا، جبکہ بعض نے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔دوسری جانب کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کسی مختصر ویڈیو کلپ کی بنیاد پر پوری فلم یا ہدایت کار کے کام کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا مناسب نہیں، کیونکہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہدایت کار کی جانب سے اداکاروں کو مختلف انداز میں رہنمائی دینا ایک معمول کا حصہ ہوتا ہے۔واضح رہے کہ فلم مکھو کی ریلیز کی تاریخ کا تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔