Live Updates

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 26 جولائی 2026 03:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2026ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کرتے ہوئے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبہ مقررہ مدت کے اندر اعلی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے تعمیراتی منصوبے کی پیش رفت، معیار اور ٹائم لائن کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ کام میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کیپیٹل پٹرول یونٹ اسلام آباد پولیس کا اہم آپریشنل یونٹ ہے، جس کے جدید ہیڈکوارٹرز کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو مزید مؤثر ، بروقت اور معیاری پولیس خدمات کی فراہمی ممکن ہوگی۔

Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :