قسمت کا کھیل! برطانیہ میں بچپن میں بچھڑے ہوئے سگے بہن بھائی 40 سال بعد مل گئے
دونوں بہن بھائی دو سال تک ایک ہی جگہ کام کرتے رہے، ایک روز دونوں میں گود لینے کے واقعے پر گفتگو ہوئی، تو اینڈریا کو پتا چلا کہ ڈیوگرین میرا بھائی ہے، دونوں بہن بھائیوں نے ملنے کو بڑی خوش نصیبی قرار دیا
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 25 جولائی 2026
20:23
(جاری ہے)
دونوں آفس کولیگز میں موٹرسائیکلوں کے مشترکہ شوق کی وجہ سے دوستی ہوئی اور وقت گزرنے کے ساتھ دوستی مضبوط ہو گئی۔
جب دوسال گزر گئے تو ایک روز دونوں میں گود لینے (ایڈوپشن) سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اس دوران ڈیو گرین نے بتایا کہ انہیں بچپن میں گود لیا گیا تھا، اس پر اینڈریا نے بتایا کہ ان کا ایک بھائی تھا ان کو بھی پیدائش کے فوراً بعد کسی کو گود میں دے دیا گیا تھا۔ ڈیو کا پیدائشی نام اسٹیورٹ پراؤڈلو سن کر اینڈریا حیرت میں گم ہوگئی کیونکہ شادی سے پہلے ان کا خاندانی نام بھی پراؤڈلو تھا۔ اینڈریا نے نام سن کر فوری اپنی والدہ سوزن سے رابطہ کیا اور اپنے گود دیے گئے بھائی کی تاریخِ پیدائش معلوم کی۔ جب تاریخ 24 مارچ 1966 نکلی تو انہیں یقین ہوگیا کہ برسوں سے بچھڑا ہوا بھائی انہیں مل چکا ہے۔ سوزن نے صرف 15 سال کی عمر میں ڈیو کو جنم دیا تھا اور بعد میں انہیں ایک ایسے خاندان کے حوالے کر دیا گیا تھا جو اولاد سے محروم تھا، انہوں نے برسوں تک اپنے بیٹے کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ حقیقت سامنے آنے کے بعد اینڈریا اپنے بھائی کو پہلی بار حقیقی والدہ سے ملانے لے گئیں، یہ ملاقات انتہائی جذباتی تھی جب برسوں کی جدائی کے بعد ملے تو ماں بیٹے کی آنکھوں سے آنسوؤں کی لڑی جاری ہوگئی۔ تاہم بعد ازاں ان کی والدہ سوزن کا انتقال ہوگیا، لیکن دونوں بہن بھائی اس بات پر مطمئن ہیں کہ وہ اپنی والدہ کو ان کی زندگی میں دوبارہ ملنے کی خوشی دے دی ۔ دونوں بہین بھائی اب برطانیہ میں ہنسی خوشی ساتھ رہ رہے ہیں تاکہ برسوں کی جدائی کا خلا پُر کرسکیں۔ ڈیو کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان سے دوبارہ ملنا زندگی کی سب سے بڑی خوش نصیبی اور لاٹری جیتنے کے مترادف ہے۔مزید اہم خبریں
-
علیمہ خان کی مردان میں سٹریٹ موومنٹ ریلی میں موبائل چوروں کی چاندی ہوگئی
-
سکیورٹی اداروں کی بڑی کارروائی، بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ کا سہولتکار گرفتار کرلیا گیا
-
قسمت کا کھیل! برطانیہ میں بچپن میں بچھڑے ہوئے سگے بہن بھائی 40 سال بعد مل گئے
-
ایران کا ’پک ایکس ماؤنٹین‘ امریکہ کے لیے مشکل ہدف کیوں ہے؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
-
کیا واقعی آٹوانڈسٹری ’میڈ اِن پاکستان‘ کی طرف بڑھ رہی ہے یا صرف امپورٹس بڑھ رہی ہیں؟
-
ایرانی پراکسیز کے حملے کا خطرہ، صدرٹرمپ کو نیٹوسربراہ اجلاس کے بعد روانگی کیلئے اپنا طیارہ تبدیل کرنا پڑگیا
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں سخت جملوں کا تبادلہ
-
دہلی :کاکروچ جنتا پارٹی نے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مفادات کی جنگ میں3لاکھ77ہزار یمنی شہریوں کی قربانی
-
کراچی ایئرپورٹ پر مقررہ حد سے زیادہ ڈالرز ساتھ لے جانے پر کینیڈین شہری کو 8 سال قید کی سزا
-
حوثیوں کا سعودی عرب کیخلاف دو انتہائی اہم اور حساس فوجی کارروائیاں کرنے کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.