پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا

اتوار 26 جولائی 2026 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2026ء) پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفرایکسپریس کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق اتوار کو پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے مسافروں کو جیکب آباد تا کوئٹہ کا کرایہ ریفنڈ کردیا جائے گا۔ جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروکنے کی وجہ سے مسافروں کو گرمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔