کے الیکٹرک کی صارفین کو نئی سہولت، بجلی کے بل اب کارڈ سے بھی ادا کیے جا سکیں گے

منتخب کسٹمر کیئر سینٹرز پر پی او ایس مشینوں کے ذریعے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی ممکن، کیش فری اور تیز رفتار نظام متعارف

پیر 27 جولائی 2026 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2026ء) کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا نیا اور جدید طریقہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین منتخب کسٹمر کیئر سینٹرز پر ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپنے بجلی کے بل فوری طور پر ادا کر سکیں گے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منتخب کسٹمر کیئر سینٹرز پر پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینیں نصب کر دی گئی ہیں، جہاں صارفین نقد رقم کے بغیر اپنے بجلی کے بل آسانی اور محفوظ انداز میں جمع کرا سکیں گے۔

کے الیکٹرک نے کہاکہ اس نئی سہولت سے صارفین کو بل جمع کرانے کے لیے نقد رقم ساتھ رکھنے یا بینکوں اور دیگر ادائیگی مراکز پر طویل قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے ادائیگی کا عمل مزید تیز، آسان اور مؤثر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اعلامیے کے مطابق نئی سروس کے تحت پے پاک (PayPak)، ویزا (Visa)، ماسٹر کارڈ (Mastercard) اور یونین پے (UnionPay) سمیت مختلف مقامی اور بین الاقوامی ادائیگی کارڈز کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کی جا سکے گی۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق پی او ایس مشینوں کے ذریعے ادائیگی کا نظام محفوظ، شفاف اور تیز رفتار ہے، جبکہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو جدید، آسان اور کیش فری ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔کمپنی نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کے فروغ سے نہ صرف صارفین کو بروقت اور بہتر خدمات میسر آئیں گی بلکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا مجموعی عمل بھی پہلے سے زیادہ آسان، جدید اور مؤثر ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :