الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں لوکل گورنم نٹ ضمنی انتخابات کے دوران پریذائیڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے

بدھ 29 جولائی 2026 22:25

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں   لوکل گورنم نٹ ضمنی انتخابات کے دوران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں دوسرے لوکل گورنمنٹ ضمنی انتخابات 2026 کے دوران پریذائیڈنگ آفیسرز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انتخابی ڈیوٹی پر مامور پریذائیڈنگ آفیسران کو 8 سے 10 اگست کے دوران انتخابی عمل کی بلا رکاوٹ تکمیل کے لئے یہ اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔