سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری

بدھ 29 جولائی 2026 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، سی ایم پنجاب ریسلنگ اکیڈیمی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں 45 سے زائد کھلاڑیوں نے تربیتی سیشن میں شرکت کی، ریسلنگ اکیڈیمی کے کوچ محمد فرید نے کھلاڑیوں کو ریسلنگ کے جدید داؤ پیچ سکھائے جبکہ تربیتی سیشن کے دوران کھلاڑیوں کو ایکسرسائز بھی کروائی گئیں، کھلاڑیوں کے درمیان ریسلنگ کے مقابلے بھی کروائے گئے جن سے انہیں عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں 6سی19سال تک کے بچوں کو جدید تربیت دی جاری ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں لانے کے لئے زیاد ہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہے،سپورٹس اکیڈیمز میں ماہر کوچز کھلاڑیوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دے رہے ہیں اور سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آرہے ہیں ، جن کو مزید تربیت دے کر نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں کے لئے تیارکیا جائے گا۔