چین نے نئی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے آزمائشی سیٹلائٹس کامیابی سے خلا میں بھیج دیئے

جمعرات 30 جولائی 2026 09:32

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2026ء) چین نے صوبہ شانشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے نئی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے آزمائشی سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیئے ۔ شنہوا کے مطابق سیٹلائٹس کوکیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا، جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

یہ آزمائشی سیٹلائٹس بنیادی طور پر سیٹلائٹ مواصلات، نشریات و ٹیلی ویژن، ڈیٹا ٹرانسمیشن سمیت مختلف خدمات کی فراہمی اور متعلقہ جدید ٹیکنالوجیز کی جانچ اور تصدیق کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔چینی حکام کے مطابق لانگ مارچراکٹ سیریز کا یہ 660واں کامیاب پرواز مشن تھا، جو چین کے خلائی پروگرام میں ایک اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :