جاپان کی آبادی میں ایک سال کے دوران 9 لاکھ کمی

بدھ 29 جولائی 2026 18:42

جاپان کی آبادی میں ایک سال کے دوران  9 لاکھ کمی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2026ء) جاپان کی آبادی میں گزشتہ سال کے دوران 9 لاکھ سے زیادہ کمی ہوئی ہے جو گزشتہ 42 سال کے دوران ہونے والی سالانہ سب سے بڑی کمی ہے ۔ شنہوا نے جاپان کی وزارت داخلہ اور مواصلات کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ملکی آبادی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 917,000 افراد کی کمی واقع ہوئی جو 1968 میں موازنہ ڈیٹا دستیاب ہونے کے بعد سے سب سے بڑی کمی ہے ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جاپان کے 47 پریفیکچرز میں سے، ٹوکیو واحد پریفیکچر تھا جس میں جاپانی شہریوں کی تعداد میں 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران جاپان میں مقیم غیر ملکی باشندوں کی تعداد 354,000 سے بڑھ کر 4,031,159 ریکارڈ کی گئی جو 2013 کے بعد سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔جاپان کی کل آبادی بشمول غیر ملکی باشندوں کے 123,767,642 رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 563,000 کم ہے۔غیر ملکی کو شامل کر کے کل آبادی میں اضافہ صرف ٹوکیو، چیبا اور اوساکا پریفیکچر میں رپورٹ کیا گیا۔ ■

متعلقہ عنوان :