اربوں مالیت کے الیکٹرک بس منصوبے کے ٹینڈر شرائط پر نیا تنازعہ سامنے آ گیا

جمعرات 30 جولائی 2026 16:21

اربوں مالیت کے الیکٹرک بس منصوبے کے ٹینڈر شرائط پر نیا تنازعہ سامنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2026ء) پنجاب میں اربوں روپے مالیت کے الیکٹرک بس منصوبے کی ٹینڈر شرائط پر نیا تنازعہ سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق عالمی بس ساز کمپنیوں بی وائی ڈی، یو ٹونگ، کنگ لانگ اور ہائیگر ے ٹینڈر کی سخت شرائط پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان شرائط سے مقابلے کا عمل محدود ہونے اور چند کمپنیوں کو فائدہ پہنچنے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے۔

کمپنیوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینڈر کی شرائط کو نرم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیوں کی شمولیت ممکن ہو سکے۔ تاہم ذرائع کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بیشتر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے الیکٹرک بس منصوبے کی موجودہ شرائط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور منصوبہ انہی شرائط کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :