بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں سالٹ فورٹیفیکیشن پر ایک روزہ ریفریشر ٹریننگ، فوڈ سیفٹی آفیسران اور سالٹ پروسیسرز کی استعدادِ کار بڑھانے پر زور
جمعرات 30 جولائی 2026 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے سالٹ فورٹیفیکیشن کے جدید تقاضوں، پوٹاشیم آئیوڈیٹ کے درست استعمال، آیوڈین کی مطلوبہ مقدار برقرار رکھنے، پیداواری مراحل، پیکنگ، ذخیرہ، کوالٹی کنٹرول اور ریپڈ ٹیسٹنگ کٹ (RTK) کے موثر استعمال پر بھی تفصیلی عملی رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل بلوچستان فوڈ اتھارٹی انور کاکڑ ، ڈپٹی پروونشل کوآرڈینیٹر فیملی پلاننگ ڈاکٹر کامران الہی، ڈپٹی ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈائریکٹوریٹ ڈاکٹر اویس ترین، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایمل مندوخیل اور پروونشل پروگرام منیجر سید خلیل آغا نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے غذائی کمیوں کے خاتمے، آیوڈین کی کمی سے بچائو، معیاری آیوڈائزڈ نمک کی دستیابی اور متعلقہ اداروں کے درمیان موثر تعاون، نگرانی اور استعدادِ کار میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔تربیتی پروگرام میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی افسران، سالٹ پروسیسرز اور متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ معیاری آیوڈائزڈ نمک کی پیداوار، مثر نگرانی اور عوام میں اس کے استعمال کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مزید موثر انداز میں انجام دیں گے۔پروگرام کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی، حبیب اللہ خان نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کی جانب سے سالٹ فورٹیفیکیشن پروگرام کے تحت کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ غذائی قلت اور آیوڈین کی کمی جیسے صحت عامہ کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ایسے تربیتی پروگرام نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن انٹرنیشنل اور دیگر شراکت دار اداروں کے تعاون سے صوبے بھر میں معیاری آیوڈائزڈ نمک کی پیداوار، موثر نگرانی اور عوام تک محفوظ و معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احتجاج کرنے والے 15 ڈاکٹرز کے لائسنس 6 ماہ کیلئے معطل
-
پنجاب کے تمام واٹرفلٹریشن پلانٹس ڈیجیٹل کوڈز پر منتقل کرنے کا فیصلہ
-
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ
-
کراچی میں بڑی گاڑیوں میں گھومنے والے بہت سے لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے،میئر کراچی
-
میر رضا قتل کیسِ تفتیشی افسر نے جوڈیشل کمیشن میں مزید دستاویزات جمع کرادیں
-
عوام کو ریلیف دینے کے لیئے پیٹرولیم لیوی اور تمام عوام دشمن ظالمانہ ٹیکس فوری طور پر ختم کیئے جائیں، حافظ نعیم الرحمٰن
-
یہ عزت کے لائق نہیں، عظمی بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا
-
ساہیوال ، کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد 4 کلو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار
-
حکومت پنجاب امراض چشم کے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے‘خواجہ سلمان رفیق
-
سابق اہلیہ کو نجی تصاویر اور ویڈیوز سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
گورنر خیبرپختونخوا سے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین کی ملاقات،ہیلتھ کے شعبہ بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا
-
لاڑکانہ تا شہدادکوٹ پیپلز بس سروس کا نیا روٹ 18 ستمبر سے شروع ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.