متحدہ عرب امارات ویمنز انڈر 19 ٹیم نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ 2027 کے لیے کوالیفائی کر لیا

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل جمعہ 31 جولائی 2026 17:56

متحدہ عرب امارات ویمنز انڈر 19 ٹیم نے آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ ..
ملائیشیا میں کھیلے گئے کوالیفائر کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کی ویمنز انڈر 19 ٹیم نے میزبان ملائیشیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف 1 رن سے شکست دے کر آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ 2027 میں جگہ بنا لی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یو اے ای کی پوری ٹیم 95 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

(جاری ہے)

المسیرہ جہانگیر نے 31، مہول کلکرنی نے 22 جبکہ اتارا آئیر نے 19 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں ملائیشیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 94 رنز پر 6 وکٹیں ہی بنا سکی۔ نُورین ایمانینا نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم یو اے ای کی المسیرہ جہانگیر نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔