ایچ ای سی کی نیشنل اکیڈمی آف ہایئر ایجوکیشن کے زیر اہتمام جامعات کے لیے رہنمائی پروگرام کی تکمیل کی تقریب

پیر 3 اگست 2026 12:59

ایچ ای سی کی نیشنل اکیڈمی آف ہایئر  ایجوکیشن   کے زیر اہتمام جامعات کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نیشنل اکیڈمی آف ہایئر ایجوکیشن کے زیر اہتمام جامعات کے لیے رہنمائی پروگرام کی تکمیل کی تقریب کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ) اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں جامعات کے لیے رہنمائی پروگرام کی کامیاب تکمیل کا اعلان کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروگرام کی اہم پیش رفت کے طور پر کسٹ کی جانب سے رہنمائی پروگرام کی خصوصی موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح بھی کیا گیا، جس کا مقصد اساتذہ اور طلبہ کے درمیان رہنمائی کے عمل کو مزید موثر بنانا، باہمی رابطے کو فروغ دینا اور پروگرام کی نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔تقریب کے اختتام پر پروگرام میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اساتذہ اور طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ شرکانے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے پروگرام اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تدریسی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ، موثر رہنمائی کے کلچر کے استحکام اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔