مظفرآباد، حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی

پیر 3 اگست 2026 19:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں پولنگ کی تاریخ مقرر کر دی، پولنگ 10 اگست کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایل اے 24 بلوچ میں پولنگ پونچھ ڈویژن کے دیگر حلقوں کے ساتھ 10 اگست کو ہوگی۔یہاں پولنگ آزاد امیدوار زاہد یاسین کی وفات کے باعث الیکشن ملتوی کردیا گیاتھا۔الیکشن کمیشن نے نئے انتخابی شیڈول کے تسلسل میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کر دیا،ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی 7 (بلوچ) میں پولنگ 10 اگست کو ہوگی۔