اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمر سپلیش سپورٹس گالا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

پیر 3 اگست 2026 18:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2026ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے زیر اہتمام سمر سپلیش سپورٹس گالا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ ترجمان جامعہ کے مطابق سمر سپلیش سپورٹس گالا میں بچوں نے مختلف کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پر بچوں کی جسمانی صحت، سماجی روابط، ٹیم ورک اور شخصیت کی مثبت نشوونما پر خصوصی توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بچوں کو کلاس روم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے سیکھنے کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ اس سلسلے میں ایسی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے جو بچوں کی جسمانی، سماجی اور ذاتی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ مستقبل میں بھی بچوں کی ہمہ جہت تربیت اور مثبت کردار سازی کے لئے اسی نوعیت کی بامقصد اور منظم سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :