میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

منگل 4 اگست 2026 18:10

میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2026ء) لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا،2026 کے سالانہ امتحانات کے نتائج سے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈکا اجرا ء شروع ہوگا،ریگولر اور پرائیویٹ امیدواروں کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈیجیٹل رزلٹ کارڈجاری کئے جائیں گے،ریگولرطلبہ اپنے اداروں کے آن لائن پورٹل سے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ حاصل کر سکیں گے،پرائیویٹ امیدوار لاہور بورڈ کے آن لائن پورٹل سے رزلٹ کارڈ ڈائون لوڈ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق ڈیجیٹل رزلٹ کارڈپرکیو آرکوڈ اور تمام سکیورٹی فیچرز موجود ہوں گے،ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کو اصل رزلٹ کارڈ کے برابرقانونی حیثیت حاصل ہوگی،داخلوں، ملازمت، سکالرشپ، تصدیق اور مساوات کے لیے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ قابل قبول ہوگا۔وزیر تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ 100 گرام رنگین کاغذ پر پرنٹ کر کے طلبہ کے حوالے کئے جائیں،تمام ادارے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈکوسرکاری اورتعلیمی مقاصد کے لئے بغیرکسی اعتراض کے قبول کریں۔