زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے کل یکجہتی واک ہو گی

منگل 4 اگست 2026 19:01

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کل بدھ کو کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی یکجہتی واک کا اہتمام کیا جائے گا۔واک کی قیادت وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ واک صبح 9:15 بجے ایڈمن بلاک، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے شروع ہوگی جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ، افسران اور ملازمین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا اور کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ شرکابھارت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی اور جمہوری حقوق کی حمایت کا اعادہ کریں گے۔