پونچھ ڈویژن کے تمام حلقہ جات میں پولنگ 10 اگست کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی،ترجمان الیکشن کمیشن آزادکشمیر

منگل 4 اگست 2026 22:18

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2026ء) ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ پونچھ ڈویژن کے تمام حلقہ جات میں پولنگ 10 اگست کو الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی،الیکشن ملتوی ہونے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد اور خلاف حقائق ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے کہا کہ ووٹرز افواہوں پر کان نہ دھریں، 10 اگست کو مقررہ شیڈول کے مطابق اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،کسی بھی تبدیلی کی صورت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔