علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ کے زیر اہتمام دارالعلوم جامعہ مسجد ڈونگا باغ میں آگاہی نشست کا انعقاد

جمعہ 7 اگست 2026 22:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس سیالکوٹ کے زیر اہتمام دارالعلوم جامعہ مسجد ڈونگا باغ، سیالکوٹ میں ایک آگاہی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ کرام اور طلبہ کو یونیورسٹی کے خصوصی تعلیمی نظام ، داخلہ سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری حسن صفتیں چیمہ کے مطابق اس موقع پر بتایا گیا کہ مدارس کے طلبہ عامہ، خاصہ اور عالیہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خصوصی نظام کے تحت صرف ایک سمسٹر میں بالترتیب میٹرک، ایف اے اور بی اے،ایسوسی ایٹ ڈگری کے مساوی اسناد حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منفرد سہولت کے ذریعے دینی تعلیم کے ساتھ قومی تعلیمی اسناد بھی حاصل کی جا سکتی ہیں، جس سے طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار کے مواقع کے دروازے کھلتے ہیں۔

(جاری ہے)

سیشن کے دوران اساتذہ اور طلبہ کو یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم، کم فیس، آن لائن سہولیات اور مختلف تعلیمی پروگراموں کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

شرکاء نے اس معلومات میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے اس خصوصی تعلیمی نظام کو سراہا۔ ریجنل ڈائریکٹر چوہدری حسن صفتین چیمہ نے امید ظاہر کی کہ دارالعلوم جامعہ مسجد ڈونگا باغ، سیالکوٹ سے بڑی تعداد میں طلبہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اپنی دینی و عصری تعلیم کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :