منی پور، بھارتی پیرا ملٹری کانسٹیبل نے خود کشی کر لی

ہفتہ 8 اگست 2026 18:29

امپھال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2026ء) شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) کے ایک کانسٹیبل نے خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق12بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف کانسٹیبل نے ضلع کانگ پوکپی کے موٹ بنگ میں فورس کیمپ کے اندر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔مرنے والے کی شناخت ونیت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو اتر پردیش کے ہردوئی ضلع کے پوروابجی را گاں کا رہائشی تھا۔پولیس نے پیرا ملٹری کانسٹیبل کی خود کشی کی تفتیش شروع کردی ہے۔