مقبوضہ کشمیر:15اگست سے قبل غیر معمولی پابندیاں نافذ

منگل 11 اگست 2026 18:39

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2026ء) بھارتی قابض افواج نے 15 اگست کو یوم آزادی ہند سے قبل غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں پابندیوں اور تلاشیوں کاسلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، بھارتی افواج نے اسٹریٹجک مقامات، اہم سڑکوں، داخلی اور خارجی راستوں، مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور دیگر حساس مقامات پر اضافی اہلکاروں کو تعینات کیاگیا ہے۔متعدد مقامات پر موبائل چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں، جہاں اہلکار گاڑیوں کی سخت جانچ پڑتال اورلوگون کی تلاشی لے رہے ہیں۔15 اگست سے قبل پوری ریاست میں پابندیوں اور نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔