نوشہرہ ،محکمہ صحت کے ملازم کے گھر چوری کی سنگین واردات،چور گھر کے تالے توڈ کر گھر کا صفایا کرگئے

منگل 11 اگست 2026 20:40

0نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2026ء) نوشہرہ بانڈہ نبی میں محکمہ صحت کے ملازم کے گھر چوری کی سنگین واردات۔چور گھر کے تالے توڈ کر گھر کا صفایا کرگئے۔چور گھر سے چھ لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی،سات تولہ طلائی زیورات ،اسلحہ اور قیمتی سامان لے آڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ملازم لیبارٹری ٹیکنیشن کے مطابق ان کے والد دبئی میں ملازمت کرتے ہیں گزشتہ روز نانی کو قاضی حسین احمد میڈیئکل کمپلکس نوشہرہ زیرعلاج تھی گھر گیاتو مین گیٹ کا تالہ ٹوٹا ہوا تھا گیٹ کھلا ہوا تھا گھر کے اندر گیا تو کمرے کے دروازے کھلے اور سامان بکھرا ہوا تھا۔

گھر کا نقشہ ہی تبدیل تھا۔تھانہ پبی میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیردفعہPPC 380-454درج کرلیاگیاہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شوائد جمع کئے جارہے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہے ہیں