ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر،سابق آسٹریلوی کرکٹر پرتگال کی کپتانی کریں گے

سابق کرکٹر نے چار ٹیسٹ، 16 ایک روزہ میچ ،24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے، رپورٹ

منگل 11 اگست 2026 21:25

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر موئزز ہینریکیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں شرکت کے لیے پہلی بار کوالیفائنگ رانڈ کھیلنے والی ٹیم پرتگال کی کپتانی کریں گے۔39 سالہ سابق کرکٹر نے چار ٹیسٹ، 16 ایک روزہ میچ جبکہ 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں پرتگال اس وقت 37 ویں نمبر پر ہے اور 14 اگست سے 20 اگست کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یورپ سب-ریجنل کوالیفائر سی کے گروپ بی میں اس کو اسرائیل، جرمنی، یونان اور چیک کا سامنا کرنا ہے۔واضح رہے موئزز ہینریکیز نے گزشتہ ماہ آسٹریلین ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔