پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے سلسلہ میں ہیڈنگلے کرکٹ گرائونڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن

پیر 17 اگست 2026 20:48

پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے سلسلہ میں ہیڈنگلے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2026ء) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے سلسلہ میں ہیڈنگلے کرکٹ گرائونڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ سمیت مختلف ڈرلز میں حصہ لیاجبکہ ٹریننگ سیشن تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا۔پریکٹس کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریننگ کروائی اور مختلف شعبوں میں کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ19 اگست سے شروع ہوگا۔