لاہورچیمبر الیکشن،دو کے بجائے تین الائنس میدان میں، مقابلہ سخت ہونے کا امکان

منگل 18 اگست 2026 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ الیکشن میں روایتی دو کے بجائے تین گروپس اور الائنسز کے درمیان مقابلے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق فائونڈر، پائینرز ، ایل بی ایف اور یوٹی ایف الیکشن میں مشترکہ طور پر بطور الائنس حصہ لیں گے۔ دوسری جانب پیاف میاں انجم نثار گروپ، بزنس نیشنل فرنٹ اور پروگریسیو نے بھی الیکشن میں مشترکہ پلیٹ فارم سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیاف میاں شفقت گروپ کا تاحال کسی گروپ کے ساتھ الائنس نہیں ہوسکا جس کے باعث وہ بطور گروپ ہی الیکشن لڑنے کی تیاری کر رہا ہے۔اسی طرح عثمان ملک گروپ بھی کسی دوسرے گروپ کے ساتھ اتحاد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا اور امکان ہے کہ عثمان ملک گروپ بھی آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لے گا۔تین مختلف دھڑوں اور الائنسز کی ممکنہ انتخابی سرگرمیوں کے باعث لاہور چیمبر الیکشن میں مقابلہ مزید دلچسپ اور سخت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔ الیکشن سے قبل مزید اتحاد اور انتخابی حکمت عملی میں تبدیلی کے امکانات بھی موجود ہیں۔