چین کا چانگ ای-7 قمری مشن لانچنگ کے لیے تیار، راکٹ لانچنگ ایریا منتقل

بدھ 19 اگست 2026 10:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2026ء) چین نے چانگ ای-7 قمری تحقیقاتی مشن اور لانگ مارچ-5وائے 14کیریئر راکٹ کو جنوبی چین کے صوبہ ہائنان میں واقع وین چانگ خلائی لانچ سائٹ کے لانچنگ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مشن کی لانچنگ مناسب وقت پر کی جائے گی۔شنہوا کے مطابق چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے ) نے بتایا کہ چانگ ای-7 قمری تحقیقاتی مشن اور لانگ مارچ-5 وائے 14 کیریئر راکٹ کو بدھ کوعمودی حالت میں وین چانگ خلائی لانچ سائٹ کے لانچنگ ایریا میں منتقل کیا گیا۔

سی ایم ایس اے کے مطابق قمری مشن اور راکٹ بالترتیب اپریل اور جولائی میں لانچ سائٹ پر پہنچے تھے، جہاں ان کی اسمبلی اور جانچ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔سی ایم ایس اے نے بتایا کہ لانچ سائٹ پر تمام سہولیات اور آلات اچھی حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

لانچ سے قبل مقررہ شیڈول کے مطابق فنکشنل چیکس، مشترکہ ٹیسٹ اور پروپیلنٹ بھرنے کا عمل مکمل کیا جائے گا۔چانگ ای-7 مشن کا مقصد کئی اہم ٹیکنالوجیز میں پیش رفت حاصل کرنا ہے، جن میں چاند کی سطح پر انتہائی درست سافٹ لینڈنگ، ٹانگوں کے ذریعے حرکت، ہاپنگ اور مستقل طور پر سایہ دار گڑھوں کی تحقیق شامل ہے۔

سی ایم ایس اے کے مطابق مشن کے دوران چاند کے جنوبی قطب کے ماحول اور وسائل کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے مدار میں گردش، لینڈنگ، روونگ اور ہاپنگ پر مشتمل تحقیقی طریقہ کار استعمال کیا جائے گا۔چانگ ای-7 مشن میں بین الاقوامی تعاون بھی شامل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :