این سی سی آئی اے پنجاب کا اوڈ گینگ کےخلاف بڑا کریک ڈائون،3 گرفتار
بدھ 19 اگست 2026 14:47
(جاری ہے)
تحقیقاتی حکام کے مطابق اسی طریقہ واردات کے ذریعے ملزمان نے ایک خاتون سے 15 لاکھ روپے حاصل کیے۔ شکایت موصول ہونے پر این سی سی آئی اے لاہور نے تحقیقات شروع کیں اور کارروائی کرتے ہوئے محمد عارف، محمد یونس ساجد اور محمد ندیم کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے تین موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں ان موبائل فونز سے 12 سے زائد جعلی جیز کیش اکائونٹس کا سراغ بھی ملا جنہیں فراڈ کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ این سی سی آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم ان اکائونٹس کی تفصیلات، لین دین اور ان سے منسلک دیگر افراد کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔حکام کے مطابق تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اسی طریقہ واردات کے ذریعے مزید کتنے شہریوں کو نشانہ بنایا اور جعلی اکائونٹس کے ذریعے کتنی رقم منتقل کی گئی۔ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم کی ہدایات پر سائبر فراڈ اور سرکاری اداروں کی نقالی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ این سی سی آئی اے نے شہریوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ کسی بھی شخص کے سرکاری افسر ہونے کے دعوے پر خوفزدہ ہو کر رقم منتقل نہ کریں اور مشکوک رابطے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ادارے سے تصدیق کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز کا تسلسل، 2026 کی 13ویں پبلک آفرنگ منظور
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2546.94 پوائنٹس کی کمی
-
سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمتوں میں کمی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت 461,936 روپے پر مستحکم رہی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی پبلک آفرنگ، 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس سرمایہ کاروں کو پیش ہوں گے
-
ایس ای سی پی نے نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے و چاندی میں کمی ہوئی
-
سٹیٹ بینک نے الرحیم ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.