پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع

حکومت نے بلدیاتی انتخابات 15دسمبر سے 15جنوری کے دوران کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی

جمعہ 21 اگست 2026 14:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) پنجاب میں الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے مشاورتی اجلاس کے بعد الیکشن میٹریل کی خریداری کا اقدمات کا عمل شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو الیکشن میٹریل خریدنے کی اجازت دے دی تاہم صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب عنقریب الیکشن میٹریل کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کریں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات 15دسمبر 2026ء سے 15جنوری 2027ء کے دوران کرانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی سامان کی بروقت خریداری کا اقدام پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مزید تاخیر روکنے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔