ڈی ایس پی سرکل شنکیاری کا پبلک لیزاں کمیٹی کے ممبران سے اجلاس

جمعہ 21 اگست 2026 16:33

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) ڈی ایس پی سرکل شنکیاری نے پبلک لیزاں کمیٹی کے ممبران کے ساتھ اجلاس کیا، اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ شنکیاری طارق خان اور ایس ایچ او تھانہ بٹل بشیر احمد نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ایل سی ممبران کو ان کے کردار، ذمہ داریوں اور پولیس کے ساتھ مؤثر تعاون کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران علاقہ میں امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، مشتبہ سرگرمیوں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع، عوام و پولیس کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی اعتماد کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔ پی ایل سی ممبران نے امن، بھائی چارے اور قانون کی پاسداری کے فروغ کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :