چوہدری لطیف اکبر کا ڈپٹی سیکرٹری ایوان صدر رضا کاظمی کے کزن کی وفات پر اظہار افسوس

جمعہ 21 اگست 2026 23:01

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے ڈپٹی سیکرٹری ایوان صدر رضا علی کاظمی کی کزن اور سید صدیق شاہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی دختر کی نیو یارک امریکہ میں وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر آزاد جموں وکشمیر چوہدری لطیف اکبر نے ایوان صدر مظفرآباد میں ڈپٹی سیکرٹری ایوان صدر رضا علی کاظمی کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

قائمقام صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ڈپٹی سیکرٹری ایوان صدر رضا علی کاظمی کی کزن اور سید صدیق شاہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی دختر(مرحومہ) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔