سوراب: ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈی سی سی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

جمعہ 21 اگست 2026 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2026ء) ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (ڈی سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کمانڈر کرنل سید فخر رفیق طلحہ، ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر گدر عبدالجبار بگٹی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

متعلقہ افسران نے ترقیاتی منصوبوں، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ بی ایس ڈی آئی کے تحت جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں معیاری انداز میں مکمل کیا جائے اور نئے منصوبوں پر بھی فوری کام شروع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ روزگار اور معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں گے ترقیاتی منصوبوں میں غفلت یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔