وہاڑی، تحصیل بورےوالا میں شاندار کبڈی میچ، ملتان وائٹ نے ملتان گرین کو شکست دے دی

پیر 24 اگست 2026 15:31

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام قائداعظم اسٹیڈیم بورےوالا میں شاندار کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں ملتان وائٹ نے ملتان گرین کو 31 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا روایتی اور مقبول کھیل ہے، کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں صحت مند مسابقت، نظم و ضبط اور مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے۔ میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کو 50 ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 30 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا، جبکہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔\378