یونیورسٹی آف سیالکوٹ میں شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام اوپن ہاؤس 2026 کا انعقاد
منگل 25 اگست 2026 17:49
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں ذہنی صحت کو جسمانی صحت کے برابر اہمیت دینا ناگزیر ہے، نوجوانوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر نفسیاتی مسائل کو نظر انداز کرنے کے بجائے بروقت رہنمائی اور مناسب معاونت حاصل کرنی چاہیے جبکہ معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اردگرد موجود لوگوں کی ذہنی اور جذباتی کیفیت کو سمجھنے اور انہیں مثبت ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرے۔
اوپن ہاؤس کے دوران ہونے والی بامقصد گفتگو، تجرباتی سرگرمیوں اور تخلیقی اظہار کے ذریعے طلبہ کو یہ سمجھنے کا موقع ملا کہ نفسیات صرف کتابوں اور کلاس روم تک محدود علم نہیں بلکہ انسانی رویوں، جذبات، تعلقات اور معاشرتی زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والا شعبہ ہے۔ شرکاء نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے نفسیاتی تصورات کو عملی زندگی سے جوڑا جبکہ جیمِنگ، کامیڈی اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں نے تقریب کو مزید دلچسپ اور یادگار بنا دیا۔تقریب کے منتظمین نے کہا کہ ’’اوپن سینیگنیشن‘‘ کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ذہنی صحت کے حوالے سے شعور پیدا کرنا، جذباتی استحکام اور مثبت طرزِ فکر کو فروغ دینا اور انہیں ایک صحت مند، مضبوط اور باہمی تعاون پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ایسی علمی اور تخلیقی سرگرمیوں کا انعقاد طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی، جذباتی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ایچ ای سی کے نام پرجعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
-
انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان
-
سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.