مسلم لیگ (ن ) کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب

منگل 25 اگست 2026 20:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے،وہ 15 ویں سپیکر ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسمبلی کا اجلاس سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں سپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ گنتی کے بعد سپیکر نے نتائج کا اعلان کیاجس کے مطابق چوہدری طارق فاروق 32 ووٹ لے کر 15 ویں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب قرار پائے۔سپیکر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری قاسم مجید نے 13 ووٹ حاصل کئے ،ایک ووٹ مسترد ہوا۔سپیکر کے انتخاب میں مجموعی طور پر 46 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے۔