ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

منگل 25 اگست 2026 23:14

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و سابق رکن پنجاب پبلک سروس کمیشن ملک احمد بخش باپھا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کی صدارت سیکرٹری بورڈ عبدالرحمان چودھری نے کی۔اس موقع پر سابق چیئرمین بورڈ و رکن بورڈ آف گورنرز فیض اللہ خان ترین بھی موجود تھے۔

کانفرنس میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین، افسران، اہلکاران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔سیکرٹری بورڈ عبدالرحمان چودھری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ ہمارے لیے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی کا مکمل سرچشمہ ہے۔ ہمیں اپنے فرائض خلوص، دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کے ساتھ ساتھ دوسروں کے ساتھ حسنِ سلوک، عفو و درگزر اور محبت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کے بتائے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر ہم دونوں جہانوں کی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد بخش باپھا نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے امن، محبت، عدل، برداشت اور بھائی چارے کا جامع پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن، رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

رکن بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر قمر الحسن، ڈپٹی کنٹرولر رمضان قمر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے پر زور دیا۔کانفرنس میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین، افسران، اہلکاران اور ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :