حجاب ہمارا مذہبی معاملہ ہے، فیصلہ ہم کریں گے، اسدالدین اویسی
اسد الدین اویسی کی حجاب سے متعلق الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی مذمت
جمعرات 27 اگست 2026 11:20
(جاری ہے)
انہوں نے دعوی کیا کہ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 19 اور 25 کے خلاف ہے۔مسلمان طالبہ کی حمایت کرتے ہوئے اسداویسی نے کہا کہ حجاب پہننا طالبہ کی ذاتی پسند اور پردے کا معاملہ ہے، وہ سر پر حجاب پہن رہی ہے، دماغ پر نہیں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس فیصلے سے مسلم لڑکیوں کی تعلیم متاثر ہوگی۔ اتر پردیش میں ثانوی سطح کے اسکولوں میں مسلم لڑکیوں کا داخلہ پہلے ہی کم ہے اور ایسے فیصلے مسلمان لڑکیوں کی تعلیم میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔واضح رہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے 21اگست کو پریاگ راج کے ایک نجی اسکول کی طالبہ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ کسی طالب علم کو اپنی ذاتی پسند کے مطابق تعلیمی ادارے کے مقررہ یونیفارم میں تبدیلی کا حق حاصل نہیں۔طالبہ کی جانب سے درخواست میں اسکول یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی، طالبہ ہائی اسکول پاس کرچکی ہے اور اسی ادارے میں گیارہویں جماعت میں داخلہ لینا چاہتی ہے۔جسٹس جے جے منیر اور جسٹس اندرجیت شکلا پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے حجاب کو اسلام کا لازمی مذہبی عمل قرار دینے کی دلیل مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف ہائی کورٹس اس معاملے پر متفق رہی ہیں کہ خواتین کے لیے حجاب پہننا ایسا لازمی مذہبی عمل نہیں جس کے بغیر ان کے ایمان کو نقصان پہنچے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.