تھانہ گلبہار پولیس کی کارروائی، راہزنی میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 29 اگست 2026 19:43

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2026ء) تھانہ گلبہار پولیس نے اہم کارروائی کے دوران راہزنی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ہفتہ کو ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی فقیر آباد ڈویژن علی حمزہ بٹ کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی گلبہار سرکل انعام اللہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار اصغر خان نے دیگر نفری کے ہمراہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم کی شناخت محمد لقمان ولد رضا شاہ سکنہ حسن گڑھی شگئی ہندکیان سے ہوئی۔ ملزم کو جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے قیمتی طلائی زیورات بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم 5 لاکھ روپے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :