مریدکے: جی ٹی روڈ پر چلتی بس کے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی

مسافر بس لاہور سے سیالکوٹ جا رہی تھی، بس عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 29 اگست 2026 23:09

مریدکے: جی ٹی روڈ پر چلتی بس کے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی
مریدکے(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست ۔2026 ) مریدکے کے نزدیک جی ٹی روڈ پر چلتی بس کے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی، ڈرائیور کے بس روکنے پر مسافروں نے کود کر جانیں بچائیں.

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے سڑک کی خرابی اور گہرے کھڈوں کے باعث آگ لگی مسافر بس لاہور سے سیالکوٹ جا رہی تھی، بس عملے نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیاعینی شاہدین کے مطابق واقعہ جی ٹی روڈ پر راوی کمپلیکس کے قریب پیش آیا.