کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش اور گمشدگی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
خاتون نے پولیس کو سچ بتا دیا کہ وہ حاملہ نہیں تھی بلکہ جعلی الٹرا ساؤنڈ بنوایا تھا، خاتون اسپتال جاکر الٹراساؤنڈ کرواتی لیکن ڈاکٹر کو نہیں دکھاتی تھی، مِس کیرج کے بعد پریشر میں آکر خود کو حاملہ ظاہرکیا۔ خاتون کا بیان
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 29 اگست 2026
22:36
(جاری ہے)
دوسری جانب کراچی کے علاقے ناظم آباد کے نجی اسپتال میں نومولود کی گمشدگی کے معاملے پر خاتون کی 16 فروری 2026 کو کرائے گئے الٹراساؤنڈ رپورٹ کی بھی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، رپورٹ کے مطابق مریضہ کو 13 ہفتوں سے زائد عرصے تک ماہواری نہیں ہوئی تھی، الٹراساؤنڈ میں رحم کا سائز اور ساخت معمول کے مطابق ہے اور حمل کی تصدیق نہیں ہوتی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الٹراساؤنڈ رپورٹ میں رحم کو آگے کی جانب جھکا ہوا اور نارمل سائز کا قرار دیا گیا، جس کا سائز 6.9 × 3.6 × 4.1 سینٹی میٹر ریکارڈ کیا گیا، اینڈومیٹریئم مرکزی طور پر موجود تھا اور اس کی موٹائی 1.2 سینٹی میٹر تھی۔ دائیں اووری بڑی اور پولی سسٹک اووری جیسی پائی گئی، تاہم رپورٹ کے مطابق اس سے حمل کی تصدیق نہیں ہوتی۔ ماہواری نہ آنے کی دیگر وجوہات بھی ہوسکتی ہیں، حمل کی صورتحال جانچنے کیلئے سیرم بی ایچ سی جی ٹیسٹ تجویز کیا گیا تھا۔ سونولوجسٹ ڈاکٹر شبنم نبی نے بھی سیرم بی ایچ سی جی ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریضہ 27 اگست کو ایک مبینہ جعلی الٹراساؤنڈ رپورٹ لے کر اسپتال آئیں، جس پر 8 اگست کی تاریخ درج تھی۔ انتظامیہ کے مطابق رپورٹ پر ڈاکٹر کے مبینہ جعلی دستخط اور اسپتال کا جعلی لوگو موجود تھا۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مریضہ شدید درد میں تھیں، جس کے باعث رپورٹ کی تفصیلات پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی اور فوری طور پر آپریشن شروع کردیا گیا۔ آپریشن کے دوران بچہ دانی بہت چھوٹی پائی گئی۔ انتظامیہ کے مطابق صورتحال سے متعلق والد کو لیبر روم میں بلا کر دکھایا گیا تاہم وہ گھبرا کر آپریشن روم سے باہر چلے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے بعد حقیقت سامنے آئی کہ خاتون حاملہ نہیں تھیں۔ تمام ریکارڈ میڈیکل بورڈ کو فراہم کردیا گیا ہے اور میڈیکل بورڈ کے فیصلے کے بعد صورتحال مکمل طور پر واضح ہوجائے گی۔مزید اہم خبریں
-
پمز میں 14 بچوں کی جلی ہوئی لاشیں دیکھیں تو احساس ہوا ہے کہ یہ ملک محفوظ نہیں. مصدق ملک
-
بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ نواز شریف کا تھا. رانا ثناءاللہ
-
حکومت نے عمران خان کی صحت اور جیل کے حالات سے متعلق ” سی این این“ کے الزامات مسترد کردیے
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی شادی کی تیاریاں شروع ہونے کی اطلاعات
-
پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا حکومت کا ہدف ہے.اسحاق ڈار
-
نجکاری کمیشن نے آئیسکو کی نجکاری کیلئے آخری تاریخ 21 ستمبر تک بڑھا دی
-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے دورہ چین میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر،لوکل مینوفیکچرنگ کیلئے بزنس اینڈ ا نویسٹمنٹ کانفرنس کی تجویز پیش کردی
-
مریدکے: جی ٹی روڈ پر چلتی بس کے ٹائروں میں اچانک آگ لگ گئی
-
سانحہ پمزپراجلاس :وزیراعظم نے مصطفی کمال کو لاہور طلب کرلیا
-
معطلی کے احکامات کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر اپنا سامان اور فائلیں لیکر چلے گئے
-
وزیراعظم کا نرس رضیہ نورین کی خدمات پر ستارہ خدمت اور ایک کروڑانعام کا اعلان
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش اور گمشدگی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.