ڈولفن فورس فیصل آباد نے رواں سال 186اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا، ترجمان پولیس

بدھ 2 ستمبر 2026 15:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2026ء) ڈولفن فورس فیصل آباد نے رواں سال 186اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا،سنیپ چیکنگ میں 20 لاکھ 95616 افراد،18 لاکھ 86 ہزار 905 موٹر سائیکلوں اور04 لاکھ 71ہزار 726 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ سی پی او تنویر حسین کی قیادت میں ڈولفن فورس نے رواں سال جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 186اشتہاری ملزمان سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے ڈولفن فورس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 186اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔رواں سال 407,ریکارڈ یافتہ 116عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ کے خلاف 128 کامیاب کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے850 ملزمان گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس، ہیروئن، آئس اور شراب برآمد کی گئی ۔ون ویلنگ، پتنگ بازی اور آتش بازی کے خلاف کارروائیوں میں 171 قانون شکن عناصر گرفتار کیا گیا ۔چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 124 ملزمان گرفتار، قبضے سے چوری شدہ سامان اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔

سنیپ چیکنگ کے دوران 20 لاکھ 95 ہزار 616 افراد،18 لاکھ 86 ہزار 905 موٹر سائیکلوں اور04 لاکھ 71ہزار 726 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ای پولیس ایپ، ناکہ بندیوں اور انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور گرفتاریوں کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا۔کمیونٹی پولیسنگ کے تحت 2142 شہریوں کو فوری مدد اور معاونت فراہم کی گئیں۔ڈولفن فورس کی بروقت کارروائیاں، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ جرائم کے خلاف کامیاب حکمت عملی کا ثبوت ہیں۔