ًبسنت کو پنجاب کی ثقافت کا محفوظ، پرامن اور پرکشش چہرہ بنایا جائے گا: احمد عثمان جاوید

جمعہ 4 ستمبر 2026 22:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2026ء) پی ایچ اے لاہور کے جیلانی پارک ہیڈ کوارٹر میں بسنت فیسٹیول کی انتظامی اور ثقافتی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید نے کی۔ اجلاس میں اس میگا ایونٹ کے لائحہ عمل اور انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر تسلیم اختر راؤ، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نعیم افضل، ڈائریکٹرز جاوید حامد، شاہ نواز وٹو، فرخ اخلاق اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ افسران کی جانب سے ایم ڈی احمد عثمان جاوید کو گزشتہ تہواروں کے انتظامات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کی روشنی میں شہر کی مرکزی شاہراہوں کو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرکے انہیں عالمی معیار کے مطابق جدید انداز میں سجانے کا منصوبہ تیار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق بسنت کو ایک تاریخی تہوار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس ایونٹ کو پنجاب کی ثقافت کا محفوظ، پرامن اور پرکشش چہرہ بنایا جائے گا۔