عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا‘ اسد عمر

ہفتہ 5 ستمبر 2026 13:26

عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا‘ اسد عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔تمام اسمبلیوں میں صوبے بنانے کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہیے اور صوبے بنانے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اگر انصاف کا نظام صحیح ہوتا تو بانی کو جلد ریلیف مل جاتا، حکومت نے پی ٹی آئی کو دیورا کے ساتھ لگا دیا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا نہیں کیا، اسے استعفیٰ دینا چاہیے ، پنجاب حکومت کسانوں سے معافی مانگے۔