پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، 20 افسران سی سی ڈی میں تعینات

ہفتہ 5 ستمبر 2026 13:26

پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، 20 افسران سی سی ڈی میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2026ء) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 20 پولیس افسران کو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سمیت مختلف اہم عہدوں پر تعینات کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہمایوں افتخار کو ایس پی سی سی ڈی مظفرگڑھ، جاوید طاہر کو ایس پی سی ڈی ملتان، محمد اسحاق سیال کو ایس پی سی سی ڈی خانیوال، نصراللہ خان کو ایس پی س سی ڈی سرگودھا، عدنان احمد کو ایس پی سی سی ڈی منڈی بہائوالدین ،رائے احسان اللہ کو ایس پی سی سی ڈی ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا ہے۔

رائے ناصر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی پنجاب لاہور، مشتاق احمد کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سٹی لاہور، رئیس احمد کو ڈی ایس پی ڈیفنس سی سی ڈی لاہور، انجم توقیر کو ڈی ایس پی اغوا ء برائے تاوان سیل سی سی ڈی لاہور ،عاطف عمران کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی شیخوپورہ تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہارون الٰہی کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی ملتان، حبیب الرحمان کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سی سی ڈی سرگودھا، مجاہد حسین کو ڈی ایس پی اے وی ایل ایس سی سی ڈی ملتان، صفدر علی کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی گوجرانوالہ، عبید احمد کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی ہیڈکوارٹر لاہور، ناصر عباس کو ڈی ایس پی لیگل سی سی ڈی لاہور اور شاہد صدیق کو ڈی ایس پی لیگل انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ظہیر احمد کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ننکانہ صاحب جبکہ عاصم رضا کو ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر گجرات تعینات کیا گیا ہے۔