لاہور میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی ہلاکت خودکشی قرار

پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، ملزم کی فلیٹ میں آمد و رفت اور نقل و حرکت سے متعلق اہم شواہد ملے تھے

Sajid Ali ساجد علی پیر 7 ستمبر 2026 16:33

لاہور میں ٹک ٹاکر ارشمہ کی ہلاکت خودکشی قرار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر 2026ء) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں واقع احمد ہاسٹل سے ملنے والی 25 سالہ ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی پراسرار لاش کے معاملے میں پولیس ذرائع نے جائے وقوعہ سے ملنے والے ابتدائی شواہد کی بنیاد پر موت کو خودکشی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارشمہ بیوٹی پارلر چلانے کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتی تھی اور اس نے کچھ عرصہ قبل ہی احمد ہاسٹل کا فلیٹ نمبر 203 کرائے پر لیا تھا جہاں وہ اکیلی رہائش پذیر تھی، تین روز قبل فلیٹ سے اس کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ جسمانی نمونے فرانزک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی وجوہات سامنے آئیں گی جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو نے اس معاملے پر کہا ہے کہ واقعے کی تمام تر تحقیقات جاری ہیں اور خودکشی سمیت ہر ممکنہ اور شک انگیز پہلو کو مدنظر رکھا جا رہا ہے، پولیس تفتیشی ٹیم نے کیس میں پیشرفت کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے، مذکورہ ملزم کی ارشمہ کے فلیٹ میں آمد و رفت اور نقل و حرکت سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں جن کی بنیاد پر اس سے شاملِ تفتیش کر کے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

                                                                            

متعلقہ عنوان :