اسلام آباد ہائیکورٹ، پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت‘ڈی جی امیگریشن کی طلبی
پیرتک عدالتی حکم پرعملد رآمد نہ ہوا تو توہین عدالت کا نوٹس دیا جائے گا، جس پر کوئی غیر مشروط معافی نہیں مانی جائے گی.عدالت کے ریمارکس
میاں محمد ندیم
پیر 7 ستمبر 2026
16:55
(جاری ہے)
عدالت نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں ڈویژن بنچ کے بعد تک وقفہ کردیا بعد ازاں جسٹس اعظم خان نے دوبارہ سماعت کی، جس میں ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن محمد علی رندھاوا عدالت میں پیش ہوئے جسٹس اعظم خان نے رندھاوا سے استفسار کیا کہ کبھی فہرست مانگی ہے کہ کتنی توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں؟ جسٹس اعظم خان نے کہا کہ صرف ان کی عدالت میں 16 توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں، جبکہ ہائیکورٹ میں 100 سے زائد درخواستیں ہیں.
وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے ایک کمیٹی بنائی ہے، جو ہائیکورٹ کے حکم کو دیکھے گی جسٹس اعظم خان نے کہا کہ اگر ایسا کوئی قانون ہے تو انہیں بتایا جائے وکیل کے مطابق کمیٹی کا کام پی سی ایل سے نام نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کرنا ہے جسٹس اعظم خان نے کہا کہ حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کا نوٹس کریں گے. وکیل نے بتایا کہ اس عدالت میں آنے والے کیسز کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ہیں اور کمیٹی نے 346 کیسز کا فیصلہ کیا ہے، مینٹس آف میٹنگ کا انتظار ہے جسٹس اعظم خان نے کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ عدالت کا فیصلہ کمیٹی اسکروٹنی کرے گی ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے وکیل نے عدالت سے 2 دن کا وقت مانگا، جبکہ بتایا کہ افنان خان کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگیا ہے . درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پرائیویٹ کونسل کسی سرکاری ادارے کی طرف سے پیش نہیں ہوسکتا اسٹیٹ کونسل موجود ہے تو پرائیویٹ کونسل کیسے پیش ہوسکتا ہے؟ وکیل نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ تھا کہ نام فوری طور پر پی سی ایل سے نکالا جائے، یہ بیوروکریٹک شفل اور عدالتی حکم کا مذاق ہے . بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر تک عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کردی جسٹس اعظم خان نے کہا کہ پیر تک وقت دے رہے ہیں، عملدرآمد رپورٹ پیش کریں، پھر فیصلہ کیا جائے گا جبکہ توہین عدالت کا نوٹس دیا تو کوئی غیر مشروط معافی نہیں مانی جائے گی عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کردی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نئی دہلی ہاسٹل کی عمارت گرنے سے 9 طلبہ کی ہلاکت کی تصدیق
-
جرمنی میں 21 بم ناکارہ، بجلی کے نظام کو نشانہ بنانے کی سازش ناکام
-
پرنس آف بہاولپور کا صوبہ بحالی کے لیے بھرپور سیاسی و عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان
-
’مریم نواز دراصل پاکستان کی وزیرِاعظم بننے کی تیاری میں ہیں‘
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ میں کرمنل لا ترمیمی بل 2026 منظور
-
ملکی قرض ، واجبات 100کھرب روپے کے قریب پہنچنا تشویشناک، معیشت کو قرض کے چکر سے نکالنا ہوگا. پیاف
-
پنجاب سی ایم بائیک اسکیم ، طلبہ کو بلاسود آسان اقساط پر الیکٹرک اسکوٹی کے ساتھ مفت میں کئی سہولت ملیں گی
-
فزیکل تھراپی کا عالمی دن کل منایا جائے گا
-
ہر لیول پر کرپشن ہورہی ہے، کوئی تجویز دوں تو بیوروکریٹ عمل ہی نہیں کرتے، وفاقی وزیر سرمایہ کاری
-
قوم کے ووٹ سے منتخب ہونیوالے ہی قوم کے فیصلے کریں گے. شرجیل میمن
-
فلپائن، سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں میں مبینہ کرپشن، صدر کے کزن پر مقدمہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، پی سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت‘ڈی جی امیگریشن کی طلبی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.