مہران یونیورسٹی میں امریکن اکیڈمی آف انوائرنمنٹل انجینئرز اینڈ سائنٹسٹس کی شاخ قائم

بدھ 9 ستمبر 2026 17:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2026ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ آف انوائرنمنٹل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ میں امریکن اکیڈمی آف انوائرنمنٹل انجینئرز اینڈ سائنٹسٹس کی شاخ قائم کردی گئی۔ مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے نو قائم شدہ شاخ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کہ امریکی سوسائٹیز کے قیام اور مختلف شعبوں میں ان کی شاخیں قائم ہونے سے طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیت میں بہتری آئے گی۔

مہران یونیورسٹی میں اس سے قبل کیمیکل، سول، پیٹرولیم اور دیگر شعبوں میں بھی ایسی پروفیشنل سوسائٹیز قائم کی جاچکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف انوائرنمنٹل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کے طلبہ اور اساتذہ کی کوششوں سے قائم ہونے والی یہ شاخ مہران یونیورسٹی کے ماحولیاتی انجینئرنگ کے شعبے کے لیے مؤثر اور مفید ثابت ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں مہران یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیل کمار، انسٹی ٹیوٹ آف انوائرنمنٹل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد صفر کورائی، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر شیراز میمن کے علاوہ نو قائم شدہ شاخ کے عہدیدار طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :