پرو وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرمسعود سروراعوان یونیورسٹی آف سرگودھا کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر

جمعرات 10 ستمبر 2026 20:37

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) یونیورسٹی آف سرگودھا کے پرو وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر کا قائم مقام چارج سنبھال لیا ہے۔ پرو وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان تعلیمی قیادت، تدریس، تحقیق اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے شعبوں میں کئی دہائیوں پر محیط بہترین اور شاندار تجربے کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

اُن کا وسیع تعلیمی اور انتظامی پس منظر، اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے ان کا عزم یونیورسٹی کے تعلیمی اور تحقیقی ماحول کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ بطورِ پرو وائس چانسلر اور ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اعوان نے یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی امور میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔یونیورسٹی آف سرگودھا کے اُساتذہ اور عملے نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اُن کی قیادت، تعلیمی وژن اور انتظامی تجربے پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :