لاہور پولیس کا سود خوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 69 ملزمان گرفتار

ہفتہ 12 ستمبر 2026 19:17

لاہور پولیس کا سود خوری کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 69 ملزمان گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2026ء) شہریوں کا مالی استحصال کرنے والے سود خور عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے سود خوری کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ سود خوری ایک معاشرتی ناسور ہے،اس میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے سپروائزری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ سود خوری کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اورمقدمات کی تفتیش میرٹ پر یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سود خور مافیا اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سود خوری کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن کا مقصد شہریوں کو مالی استحصال سے تحفظ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ سود خوروں کے خلاف لاہور پولیس کی حالیہ مہم میں 69 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ سود خوری میں ملوث ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 78 مقدمات کا اندراج کیا گیاہے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 24، سٹی سے 21 اور کینٹ ڈویژن سے 11 سود خور گرفتارکیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :